ایسا بھکاری نہیں دیکھا جو پہلے سے مانگنے کی جگہ کا اعلان کرے،مشاہد اللہ

ایسا بھکاری نہیں دیکھا جو پہلے سے مانگنے کی جگہ کا اعلان کرے،مشاہد اللہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کا وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کسی نے ایسے بھکاری کو نہیں دیکھا ہوگا جو پہلے سے اعلان کردے کہ آج میں فلاں جگہ مانگنے جارہا ہوں۔ منگل کو سینیٹ میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کا مزید کہن تھا حکومت کا تعلق جنون سے نہیں، عقل اور دانش سے ہوتا ہے، کہا جارہا ہے تین دن کے حالیہ دھرنے سے 150 ارب کانقصان ہوا لیکن پی ٹی آئی نے 126 دن کا دھرنا دیکر ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت کو مظاہرہ کرنیوالوں سے معاہدہ کرنا پڑا، کل تک دھرنے والے آپ کے دوست تھے، آج آپ کے دشمن ہیں لیکن جب پہلے دھرنے ہوئے تھے تب شاہ محمود قریشی وہاں جاکر بیٹھتے تھے۔چین میں آپ پاکستان کے کپڑے دھو رہے تھے، کتنی تکلیف ہو رہی تھی، کسی آمر نے بھی جاکر بیرون ملک یہ نہیں کہا ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہے، دنیا پیسے دیتے وقت دیکھتی ہے لوگ بات کے پکے ہیں یا نہیں۔(ن) لیگی رہنما نے کہا دینے والا بہت سمجھدار ہوتا ہے ، اگر اسے معلوم ہوکہ ہمارا پیسہ سڑکوں، توانائی، ہسپتالوں پر لگے تو مدد کرے گا، کہا گیا وزیراعظم ہر بات کا پارلیمنٹ میں جواب دیں گے لیکن انہیں ابھی تک ایک بھی بار نہیں دیکھا۔

مشاہداللہ

مزید :

صفحہ آخر -