ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 09عدد پستو ل 30بور معہ 22روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے نعیم نے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 03روند ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عمران سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 04روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے جاوید سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 03روند ،تھانہ روات پولیس نے اجمل سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 02روند، زوہیب سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 03روند ،رحمن سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ04رونداور عاطف سے 01عد د پستو ل 30بورمعہ 03روند ،تھانہ مری پولیس نے وسیم سے 01عد د پستو ل 30بور، تھانہ مورگاہ پولیس نے طلحہ سے 01عد د پستو ل 30بوربر آمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -