مالی اورباورچی کے اکاؤنٹ کھلوانے کے بانی جہانگیرترین ہیں، زبیر عمر

مالی اورباورچی کے اکاؤنٹ کھلوانے کے بانی جہانگیرترین ہیں، زبیر عمر

  

کراچی (سٹاف رپورٹر ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ مالی اور باورچی کے اکاؤنٹ کھلوانے کے بانی جہانگیر ترین ہیں،عمران خان نے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا ،عمران خان پرویزالٰہی سے معافی مانگیں ۔ پیر کو (ن) لیگی رہنما محمد زبیر عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، پی ٹی آئی ہر روز چور ڈاکو کی زبا ن استعمال کررہی ہے ،عمران خان نے پچھلے دو تین سال بہت شور مچایا ،عبدالعلیم خان نے کروڑوں روپے کا غبن قبول کیا، تاریخ میں ایسا نہیں ہو اکہ نیب یا سرکاری افسر میڈیا پر آکر بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کم کرنے میں بھی حکومت ناکام ہوئی ، حکومت پہلے اپنے اردگرد چوروں کا احتساب کرے ،زبیر عمر نے کہا کہ مدینے کی ریاست میں تو یہ نہیں تھاکہ اپنے ارد گرد چور ڈاکو بٹھائیں اور دوسرے پرا نگلی اٹھائیں ۔

زبیر عمر

مزید :

صفحہ آخر -