چارسدہ‘پولیس کی کارروائی‘ موبائل ٹاور سے بیٹری چوری کرنیوالا گرفتار

چارسدہ‘پولیس کی کارروائی‘ موبائل ٹاور سے بیٹری چوری کرنیوالا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)خانمائی پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی ۔موبائل ٹاور سے بیٹری چور کرنے والے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او خانمائی صفدر الرحمان اور انوسٹی گیشن آفیسر نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خانمائی میں موبائل ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والے پانچ رکنی گروہ کواس وقت گرفتار کر لیا جب وہ چوری میں مصروف تھے ۔ ملزمان میں اعزاز ولد فراز احمد سکنہ تنگی نصرت زئی ، علی ولد محابت خان سکنہ تنگی آبازئی اورحلیل ولد شاہ نور سکنہ تنگی شامل ہے۔ابتدائی تفیش کے دوران ملزمان نے مردان ، نوشہرہ اور کوہاٹ اور چارسدہ سے بیٹریاں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ عرفان اللہ خان نے تفتیشی ٹیم کی فوری کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی املاک اور جانوں کا تحفظ پولیس فورس کا فرض عین ہیں۔عوام النا س کا پولیس فورس کی بروقت کامیاب کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس فورس کو مظلوم عوام کا اثاثہ قرار دیا ۔

Back to