ہنگو ،1لاکھ 6ہزار سے زئد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

ہنگو ،1لاکھ 6ہزار سے زئد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عطاء المنعم نے 5 سال سے کم عمر کے بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر 4روزہ پولیومہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں مجموعی طورپر 458 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 397 موبائل،38 فکسڈ،23 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ نگرانی کے لئے 116 ایر یا انچارج فرائض سر انجام دیں گے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکاکہناتھا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے عملی قدامات اٹھا ئے جارہے ہیں لہٰذاپولیو کے مکمل خاتمے کے لئے والدین سمیت تمام مکاتب فکرکے لوگوں کواپنا کردار ادا کرناہوگا۔انہو ں نے مہم کے لئے متعین عملے کوہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ نبھائیں اور5 سال سے کم عمرکے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں۔انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں کیونکہ اس سلسلے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ثمین،فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالرحمن،ڈاکٹر احمد امین سمیت علاقہ مشران اور محکمہ صحت کے عملے نے بھی شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -