ایم کیو ایم نے غلطیاں سے سیکھا بھی ہے،فیصل سبزواری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے غلطیاں کی ہیں لیکن ان غلطیوں سے سیکھا بھی ہے۔ ماضی میں ہمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں نہیں رہنا چاہیئے تھا۔کراچی کے رہنے والے صوبے کی آبادی کا 60 فیصد ہیں لیکن ہمیں 39 فیصد گنا جاتا ہے۔اس کے مطابق ہمیں وسائل بھی کم دیئے جاتے ہیں اور نشستیں بھی کم دی جاتی ہیں۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ میں جتنی بھی بہتری ہوئی ہے وہ اس وقت ہوئی ہے جب مصطفی کمال یہاں کے میئر تھے۔