حلیم عادل شیخ نے جنت گل ٹاؤن میں پولیو مہم کا آغاز کردیا

حلیم عادل شیخ نے جنت گل ٹاؤن میں پولیو مہم کا آغاز کردیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی کے علاقے جنت گل ٹاؤن میں پولیو مہم کا آغاز کردیا حلیم عادل شیخ ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی مشترکہ کاوشوں سے گذشتہ روز جرگے میں یوسی گجرو کے اہل علاقہ نے پولیو پلانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج باقاعدہ پولیو کی ویکسین بچوں کو پلانا شروع کر دی گئی، پولیو مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے ڈپٹی کمشنر ملیر، ڈی ایچ اور پولیو اسٹاف کے ہمراہ یوسی گوجرو میں پولیو کے قطرے پلوائے جہاں پر اہل علاقہ نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا، واضع رہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی یہ یوسی پاکستان میں پولیو پلانے سے انکاری تین یوسیز میں ایک تھی۔گذشتہ دنوں جرگے میں قبائلی عمائدین اور مشوران نے پولیو پلانے کا اعلان کیا تھا.آج آقا خیل برادری کے سربراہ جنت گل نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اپنے بچوں کو پولیو پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔حلیم عادل شیخ علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر گئے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا پولیو کے خلاف جنگ جاری رہے گی ایک ایک گھر میں جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ نئے پاکستان میں ہر بچہ پولیو سے محفوظ بنانا ہے ہمیں اپنے بچوں کو اس پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے میں تمام برادریوں کے شکر گذار ہیں جنہوں نے پولیو پر حامی بھری جس کا آج باقاعدہ سے آغاز کر دیا گیا ہے جس سے اس علاقہ میں موجود چار ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جہاں پر عرصہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -