سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے قبر پر حاضری دی

سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی مشتاق غنی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے فرزند مولانا حامدالحق کے ہمراہ مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس دوران لواحقین سے بات کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک محبِ وطن مذہبی رہنما تھے جن کی دین اسلام اور پاکستان کے لیے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ایسے انسان صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے اور ہمیں افسوس ہے کہ پاکستان ایک عظیم مذہبی رہنما سے محروم ہو گیاہے مولانا سمیع الحق کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان کے قتل میں ملوث افراد جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں جائیں گے حکومت ہرزاویے سے تفتیش کررہی ہے اور بہت جلد مجرموں تک پہنچ جائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -