نوشہرہ ،وزیر اعظم عمرا ن خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان وژن پر عملدرآمد

نوشہرہ ،وزیر اعظم عمرا ن خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان وژن پر عملدرآمد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے نوشہرہ کی انتظامیہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے ویژن کو بھرپور طریقے سے ایک ہفتہ پورے تحصیل نوشہرہ میں بھرپور صفائی مہم کے دوران تحصیل نوشہرہ کو شیشے کی طرح صاف رکھا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم چلاتے ہوئے آخری بار وارننگ دیتے ہوئے بھرپور اپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کردیا ہے دکانوں کے سامنے پڑے ہوئے سامان اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے سامان کو ضبط کرنے کے علاوہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی دکانوں کے سامنے برآمدوں سے فوری طور پر سامان رضاکارانہ طورپر ہٹادیاجائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو جی ٹی روڈ کے حدود میں نوشہرہ کلاں، امان گڑھ، رشکئی، رسالپور، حکیم آباداور دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران غیر قانونی کیبن کو مسمار کردئیے جائیں گے جبکہ تحصیل نوشہرہ کے دیگر بازاروں میں غیر قانونی کیبن اور تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران درجنوں دکانوں کے سامنے ہتھ ریڑیوں، کیبن اور تڑوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے راستوں کو عوام کی آمدورفت کیلئے کشادہ کردیاجائیگاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر طلحہ زبیر ،ٹی ایم اوتحصیل نوشہرہ اسد اللہ، پاک یونائیٹڈ ایمپلائز یونین کے صدر گوہر علی خان نے پیٹرول پمپ سے شوبرا چوک تک گرین اینڈ کلین پاکستان کے نام سے واک کیا واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جس پر گرین اینڈ کلین پاکستان کی آگاہی بارے نعرے درج تھے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، صوبائی وزیراعلیٰ محمود کی خصوصی ہدایت پر تحصیل نوشہرہ میں گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی جارہی ہے سرکاری عمارات میں اورتمام شاہراہوں پر پودے لگائے جارہے ہیں تحصیل کونسل کے تمام ویلج کونسلز میں صفائی مہم چلائی جارہی ہے اس سلسلے میں تاجر اور عوام اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور ناجائز تجاوزات ختم کریں تاکہ صفائی کرنے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوسکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -