قبائلی ضلع اورکزئی کی اتنظامیہ کا زیر تعمیر لیوی سیکیورٹی پیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت

قبائلی ضلع اورکزئی کی اتنظامیہ کا زیر تعمیر لیوی سیکیورٹی پیکٹس پر کام تیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قبائلی ضلع اورکزئی نے ضلع میں دیرپا امن کے قیام اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے زیرتعمیرتمام لیوی سیکیورٹی پیکٹس پرکام کی رفتار تیز کرنے اورانتظامی افسران کوموقع پرجاکرکام کامعیار چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی خالداقبال کی ہدایت پر ڈپٹی کمانڈنٹ اورکزئی لیوی/اسسٹنٹ کمشنرلوئر سب ڈویژن کلایہ عباس خان آفریدی نے اپنے سب ڈویژن میں زیرتعمیر مختلف سیکیورٹی پیکٹس کا دورہ کیا اورجاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ۔انہوں نے علاقے کی سیکیورٹی کے پیش نظر متعلقہ حکام کوکام کے معیار پرسمجھوتہ کئے بغیر مقررہ مدت میں مذکورہ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی نے فیروز خیل بازارکابھی اچانک دورہ کیا جہاں کارروائی کے دوران متعدد دُکانوں سے مضر صحت اورزائدالمیعاد اشیاء برآمد کرکے انہیں تلف کردیا گیاجبکہ 3 دُکانداروں کوموقع پرجرمانہ بھی کردیا گیا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے پر کوئی سمجھوتہ ہوگااورنہ ہی خودساختہ مہنگائی ،مضر صحت اورزائد المیعاد اشیاء کی فروخت برداشت کی جائے گی اور ایسے عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔