تورڈھیر‘ مسافروں سے دگنا کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

تورڈھیر‘ مسافروں سے دگنا کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) عوامی شکایات پر تورڈھیرتاجہانگیرہ دگناکرایہ کی وصولی پر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائی، پیرکے روز تورڈھیراڈہ میں کئی رکشہ ڈرائیوروں کو سرکاری کرایہ نامہ سے تجاوز کرکے زائد کرایوں کی وصولی پر چالان کیا گیا، عوامی حلقوں نے آئی جی پی خیبرپختونخواہ، ڈی پی او صوابی ، ڈی سی صوابی،اے سی لاہور ،ڈی ایس پی سرکل لاہوراورضلعی ٹریفک پولیس وارڈن کی جانب سے کاروائی کو سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور20 فیصد اضافہ کے پیش نظر رکشہ ڈارئیوروں اورمسافر کوچوں نے تورڈھیرتاجہانگیرہ کرایہ 10 روپے سے بڑھاکر 20 روپے خودساختہ کرایہ مقرر کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے آئے روز مسافروں اورڈرائیوروں کے مابین توں تکرار ہوتی رہی تاہم ڈرائیورز اپنا من چاہے کرایہ وصول کرنے میں کامیاب ہوتے رہیں جسکے خلاف نائب ناظم روح الامین، ناظم سادہ انتظار، نائب ناظم نوارخان نے اے سی لاہورتابندہ طارق سمیت تمام متعلقہ حکام کو شکایات کیں جبکہ گزشتہ رات اخباری رپورٹر ظفراقبال سائل نے بھی ڈی پی او صوابی سیدخالد ہمدانی کوموبائل ایس ایم ایس کیذریعے شکایت بھیج دی جو آئی جی پی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود کے نوٹس میں بھی لایا گیا جس پر اگلے روز کاروائی عمل میں لائی گئی اور ٹریفک پولیس تورڈھیراڈہ بھیجوائی گئی اس موقع پر نائب ناظم نوار خان بھی موجود رہے ٹریفک پولیس رکشوں میں آنے والے سواریوں سے پوچھتی رہی اور10 کے بجائے 20 روپے کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو چالان کرتی رہی یاد رہے کہ آر ٹی اے مردان کے جاری کرایہ نامہ میں سی این جی گاڑی کیلئے 1.09 روپے فی کلومیٹر کرایہ مقررہے جسکے مطابق تورڈھیرتاجہانگیرہ 8 کلومیٹر فاصلہ کا 10 روپے کرایہ بھی نہیں بنتا اورڈرائیورز خودساختہ کرایہ مقررکرکے 20 روپے لیتے رہیں چاہے تورڈھیر سے کوئی سواری جہانگیرہ سٹاپ تک پہنچ جاتی یا راستے میں کہیں اُتر جاتی کرایہ 20 روپے ہی دینا پڑتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -