صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کا ترک رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کا ترک رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کا ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان سے ملاقات ، ترک حکومت کاصوبہ خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل میں غیرمعمولی دلچسپی ، ماہ دسمبر میں ترک حکومتی وفد خیبرپختونخوا کادورہ کرے گی ، ترکی حکومت کاوفد دورہ خیبرپختونخوا کے موقع پر مختلف یاداشت پر دستخط کریں گے، تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے رکن اورانٹرنیشنل پارلیمنٹری آفیسرکے ممبر صدرطیب اردگان کے رائٹ ہینڈ ، برہان نے اسلام آباد میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد سے ملاقات کی۔ جنہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ترک کے رکن پارلیمنٹ برہان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل اورمعدنیات میں غیرمعمولی دلچسپی لی ۔ جبکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ترک کے ممبر قومی اسمبلی کو صوبہ خیبرپختونخوا کے معدنیات اورقدرتی وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی اورکہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا۔ کہ رابطوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے اور 10دسمبر میں ترکی کا ایک نمائندہ وفد پاکستان خیبرپختونخوا کادورہ کریگا۔ دورہ کے دوران ترکی اورپاکستان کے درمیان مختلف یاداشت پردستخط کی جائیگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -