فوٹوجرنلسٹس فورم کے سالانہ انتخابات مکمل

فوٹوجرنلسٹس فورم کے سالانہ انتخابات مکمل

  

پشاور (سٹی رپورٹر )فوٹوجرنلسٹس فورم کے سالانہ انتخابات مکمل ،شہزاداحمدصدر، افتخارحسین نائب صدر اورذیشان لیاقت جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں فوٹوجرنلسٹس فورم کے سالانہ انتخابات2019-20 الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عمادوحید کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میں پشاورسے تعلق رکھنے والے فوٹوجر نلٹس نے ووٹوں کے ذریعے نئی کابینہ کاانتخاب کیا نتائج کے مطابق شہزاداحمدایک بار پھر فورم کے صدرمنتخب ہوئے جبکہ دیگرکابینہ میں افتخارحسین نائب صدر ،ذیشان لیاقت جنرل سیکرٹری اوررحیم صافی جائنٹ سیکرٹری جبکہ عبیدبھٹی فنانس سیکرٹری بلا مقا بلہ منتخب ہو ئے اسی طرح ایگزیکٹیوممبران کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔اپنے انتخاب کے بعد نومنتخب صدرشہزاد احمد نے کہاکہ وہ فوٹوجرنلسٹس کودرپیش مسائل اور ان کے فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائینگے اوران کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے تمام ممبران کاشکریہ اداکیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -