ٹانک میں اے سی کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر چھاپہ‘ متعدد اہلکار معطل

ٹانک میں اے سی کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر چھاپہ‘ متعدد اہلکار معطل

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سروکئی کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر پر چھاپہ ایس ڈی ا و سمیت عملہ دفتر سے غائب غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جنوبی وزیرستان یوسف علی نے پیر کے روز محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان کے دفتر پر چھا پہ مارا اور اہلکاروں کی حاضری چیک کی اس موقع پر ایس ڈی او،سب انجنےئر سمیت دفتر کا عملہ دفتر سے غائب تھا جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری دفاترز میں غیر حاضری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اور شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس موقع پر انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او سمیت تمام غیر حاضر اہلکاروں کے خلا ف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔۔۔۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -