تھانہ میں موبائل ٹیلی نار نیٹ ورک کیخلاف شکایات کے انبار

تھانہ میں موبائل ٹیلی نار نیٹ ورک کیخلاف شکایات کے انبار

  

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ اور مضافات کے درجنوں صارفین نے تھانہ پریس کلب میں تحریری اور ٹیلیفون کے ذریعے ٹیلی نار موبائل نیٹ ورک کے خلاف شکایات کے انبار لگادئے ہیں۔ صارفین نے اس امر پر انتہائی تشویش اور افسردگی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ کئی عرصہ سے پورے علاقے میں ٹیلی نار نیٹ ورک کے سیگنل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور متعلقہ کمپنی اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتی۔ صارفین نے الگ الگ شکایتی پیغامات میں دھمکی دی ہے کہ اگر کمپنی سابقہ کار کردگی بحال نہیں کرسکتی تو دوسرے نیٹ ورک استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کیونکہ لوگوں نے ماضی میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر مذکورہ کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ لیکن کئی عرصہ سے کم از کم مالاکنڈ میں لوگوں کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صارفین نے فوری طور پر تکلیف اور مشکلات کے اازالے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -