پشاور پولیس کی کوشش سے پولیو مہم بخیر و خوبی اختتام پذیر

پشاور پولیس کی کوشش سے پولیو مہم بخیر و خوبی اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپوٹر)کیپٹل سٹی پولیس پولیو کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں پولیو کے خلاف جاری جہادکے دوران متعدد پولیس جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے مگر اس کے باوجود پولیو کے خاتمہ کو اہم قومی فریضہ جانتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں12 نومبر سے پانچ روزہ مہم کے دوران تین ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارشہر اور دوردراز علاقوں میں سکیورٹی فرائض سرانجام د ے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع پشاور میں بھی پولیو کے خاتمہ کے لئے پانچ روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران محکمہ صحت کیجانب سے تشکیل کردہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔سی سی پی او پشاورقاضی جمیل الرحمان نے جاری حالیہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کہاہے کہ پشاور پولیس محکمہ صحت کے اہلکاروں اورپولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے نامساعد حالات اور محدود وسائل کے باوجود شہر اور دور دراز علاقوں میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تین ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جو جاری مہم کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرکے خصو صی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے انہوں نے پولیو کو ایک اہم قومی مسئلہ گردانتے ہوئے اس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کوشش اور اس کے خلاف جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پولیو مہما ت کے دوران متعد د جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں تاہم پولیس اہلکار جانفشانی کے ساتھ پولیوکے خاتمہ کواہم قومی فریضہ جان کرتشکیل کردہ ٹیموں کے ہمراہ اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کے بر عکس پشاور شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ پوری کوشش ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے مہم کو کامیاب بنائیں۔