کوہاٹ‘ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں اور اجلاس کا انعقاد
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کوھاٹ میں بجلی چور (کنڈا مافیا) اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری‘ ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی قیادت میں دس رکنی کریک ڈاؤن کمیٹی قائم‘ بجلی چوری کی روک تھام اور پیسکو بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بجلی کی روک تھام اور پیسکو واجبات کی وصولی کے لیے متعدد اقدامات زیر غور لائے گئے اور اس حوالے سے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ضلع کوھاٹ میں بجلی چوروں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں ڈی پی او‘ ضلع ناظم‘ تحصیل ناظم کوھاٹ ؍ لاچی‘ اے سی کوھاٹ‘ لاچی‘ درہ‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز‘ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر‘ ایکسین پیسکو اربن‘ ایکسین پیسکو رورل‘ ایس ڈی اوز (اربن‘ رورل) سب ڈویژنز کوھاٹ شامل ہیں کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے اور کنڈا مافیا کا خاتمہ کرے اور مہینہ بھر کی کارروائی کی رپورٹ ہر ماہ اجلاس کے دوران پیش کی جائے۔