تورڈھیر میں قطرے پلوانے سے انکار والدین کا پولیو ٹیم سے پورا تعاون

تورڈھیر میں قطرے پلوانے سے انکار والدین کا پولیو ٹیم سے پورا تعاون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہوراورتحصیل رزڑمیں پولیوقطرے پلوانے سے انکارکرنے والانہیں، سارے والدین پولیوکی ٹیموں، ایڈمنسٹریشن اورپولیس انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کررہے ہوتے ہیں، پولیوویکسی نیشن کے خلاف مزاحمتی اِشوز کاسامنا نہیں کرنا پڑرہاہے، تحصیل لاہورمیں جاری چارروزہ پولیومہم کے دوران 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلوائیں جائیں گے۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرلاہورتابندہ طارق نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لاہور میں تحصیل ناظم سہیل خان اورپی ٹی آئی یوتھ کے تحصیل صدر عرفان شیرکے ہمراہ پولیومہم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگومیں کیا ہے انکا کہنا تھا کہ پولیومہم میں علمائے کرام ، منتخب بلدیاتی نمائندوں،تحصیل لاہوروتحصیل رزڑ کے سیاسی وسماجی شخصیات اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کا مثبت کردار اپنی جگہ لائق تحسین ہے 12 نومبرتا15 نومبرچارروزہ جاری پولیومہم کے حوالے سے تمام علاقوں کے مساجد میں اعلانات کااہتمام بھی جبکہ پولیوٹیموں کیلئے حسب معمول سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے جاچکے ہیں انکامزید کہنا تھا کہ مہم کے دوران تحصیل لاہوربھرمیں پانچ سال سے کم 2 لاکھ 73 ہزار بچوں کوپولیوکی ویکسی نیشن کرائی جارہی ہے جسکے لئے انہوں نے تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچاؤ کیلئے پولیوقطرے ضرورپلوائیں اس موقع پر تحصیل لاہورناظم سہیل خان نے اے سی لاہورکاشکریہ اداکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل لاہورکے ورکرز اوریوتھ کی تنظیمیں پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اورانشااللہ پولیوکے جاری مہم کی کامیابی کیلئے ہماری بھرپور کوششیں حسب سابق جاری رہیں گی۔