وحدت اساتذہ تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل ہو گئے

وحدت اساتذہ تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل ہو گئے

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)وحدت اساتذہ تحصیل تخت بھائی کے انتخابات مکمل ہو گئے مولانا حنیف اللہ کو متفقہ طور پر صدر جبکہ افتخار احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا باقی عہدوں کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائیگااسی سلسلے میں وحدت اساتذہ کا انتخابی اجلاس جی ایچ ایس ایس جلالہ میں سابق صدر شمس الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر وحدت اساتذہ کے صوبائی صدر محمد ناصر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو تعلیمی سسٹم میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لئے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے صوبائی حکومت کا استاد دشمن اور تعلیم دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو فوری طور پر جدید ٹائم سکیل دیا جائے اگلے سکیل میں پروموشن کے لئے دورانیہ پانچ سال کیا جائے اجلاس سے ظاہر شاہ،بخت زادہ،گل محمد،رجوان اللہ،محمد شعیب،عال زیب اور نو منتخب صدر مولانا حنیف اللہ نے بھی خطاب کیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -