ڈیسکون کا شوکت خانم ہسپتال کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے آگاہی سیشن

ڈیسکون کا شوکت خانم ہسپتال کے اشتراک سے بریسٹ کینسر سے آگاہی سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں اپنے لاہور میں واقع دفاتر میں شوکت خانم میموریل اسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا ۔شوکت خانم میموریل اسپتال پاکستان میں کینسر کے علاج کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں ملک کا سب سے بڑا ریڈیشن اونکلوجی سینٹر بھی موجود ہے ۔سماجی خدمات پر پختہ یقین کے سبب کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے ڈیسکون ایک طویل تاریخ رکھتی ہے ،ڈیسکون اس حوالے سے مختلف موضوعات پر آگاہی اجاگر کرنے اور مہم چلانے میں انتہائی متحرک رہی ہے ،بریسٹ کینسر سے متعلق یہ آگاہی مہم بھی ڈیسکون کے اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ایچ آر او احسن قریشی کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے باعث سالانہ40ہزار خواتین کی موت واقع ہوتی ہے ،ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے ہم کمیونٹی اور ملازم خواتین کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس حساس معاملے پر آگاہی کو بڑھایا جائے ،شوکت خانم میموریل اسپتال کی جانب سے بریسٹ کینسر سے آگاہی سے متعلق اس معلوماتی سیشن میں ڈیسکون کی 60سے زائد خواتین ملازم موجود تھیں ۔

ڈیسکون ایک کثیر القومی ادار ہ ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں واقع ہے ،ڈیسکون انجینئرنگ ،پاور ،کیمیکل اور انسپکشن کے چار اہم شعبہ جات میں مصروف عمل ہے جبکہ ڈیسکون مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی انتہائی فعال ہے ۔

مزید :

کامرس -