کے اے ہان ٹینگ کار ساز کمپنی کو گرین فیلڈ لائیسنس کا اجرا

کے اے ہان ٹینگ کار ساز کمپنی کو گرین فیلڈ لائیسنس کا اجرا

  

لاہور(پ ر)حکومت پاکستان نے آ ٹو پالیسی 2016-21 کے تحت کے اے ہان ٹینگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو گرین فیلڈ کیٹیگری اے کے لائیسنس کا اجرا کر دیا ہے جس سے ملک میں تقریباً پچاس ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی۔ لائیسنس کے تحت معروف چینی کار ساز کمپنی ہان ٹینگ آ ٹو موبیل کے تعاون اور اشتراک سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل فیکٹری تعمیر کی جائے گی جس میں سالانہ 15 ہزار گاڑیاں تیار کی جا سکیں گی۔ کمپنی مستقبل قریب میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں بھی تیار کرے گی۔

باہمی معاہدہ پر دستخط اس سال مئی میں چین کے شہر شانگ راؤ میں کئے گئے جس سے ملک میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے زریعے مقامی صنعت کی ترقی بھی ممکن ہو سکے گی ۔ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت چینی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر بڑ ھتے ہوئے اعتماد کی مظہر ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور اقتصادی تعاون کا رشتہ مزید مستحکم ہو گا۔

مزید :

کامرس -