سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کوسیریز ’’اے‘‘ کیلئے 1.5 ملین ڈالر حاصل

سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کوسیریز ’’اے‘‘ کیلئے 1.5 ملین ڈالر حاصل

  

لاہور(پ ر)کراچی میں قائم آن لائن ٹریول ایجنسی (او ٹی اے)سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے Sastaticket.pk نے ریجنل وینچر کیپیٹل فرم گوبی پارٹنرز کی قیادت میں اپنی سیریز ’’اے‘‘ کے لئے 1.5 ملین ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔ اس بات کا اعلان سستا ٹکٹ ڈاٹ پیکی جانب سے ’’021 ڈسرپٹ کانفرنس‘‘ میں کیا گیا۔ یہ سرمایہ کاری گوبی کے پاکستانی مارکیٹ میں پہلے منصوبہ اور اس کے بڑھتے ہوئے تقوی ٹیک پورٹ فولیو میں ایک نئی کمپنی کے اضافہ کیلئے ہے۔ شاذل اور بلال مہکری کی جانب سے ستمبر 2016ء میں قائم ہونے والی سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے اندرون ملک مسافروں کو فلائیٹس اور ہوٹلز کی فوری آن لائن بکنگ اور ادائیگی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ 2016ء میں اس پلیٹ فارم نے مجموعی تجارتی قدر میں شاندار نمو کا تجربہ حاصل کیا جو 125 فیصد سالانہ رہا جبکہ سالانہ آرڈرز کی تعداد 155 فیصد اور ہر ماہ 10 لاکھ سے زائد فلائیٹس تلاش کی گئیں جو اس پلیٹ فارم کے لئے ایک واضح مارکیٹ ڈیمانڈ کا اشارہ کرتی ہے۔ فلائیٹ بکنگ کے حجم کے تناظر میں سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن ٹریولنگ ایجنسی ہے۔ کمپنی کے پاس اس وقت سفر سے متعلق تمام خدمات کے لئے ملک کا سب سے بڑا ون سٹاپ ویب پلیٹ فارم ہے۔

کمپنی کے سینئر عہدیدار شاذل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے مسلسل ترقی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، اس نے پاکستانی مسافروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ایک واضح نکتہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے فنڈنگ کے اس مرحلہ اور گوبیز کی ایشیاء کے آن لائن ٹریول سیکٹر میں وسیع تجربہ کے ساتھ اپنی مصنوعات اور خدمات میں اضافہ پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈنگ ہمارے پیمانے، ہنر مند افراد کو بھرتی کرنے اور اسلامی سیاحت جیسے اہم شعبوں میں ترقی کی رفتار میں اضافہ کرے گی۔

گوبی کے بانی پارٹنر تھامس جی تساؤ نے اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سفری سہولیات میں گوبی نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین میں بڑی آن لائن ٹریولنگ ایجنسیوں کی نمو کی صورتحال پر یقین رکھتے ہیں جو اب پاکستان میں بھی موجود ہیں۔ سستا ٹکٹ کے پاس ملک سے باہر منفرد حیثیت حاصل کرنے کا ایک حقیقی موقع ہے۔

اس وقت پاکستان ایشیاء کی تیز ترین بڑھنے والی انٹرنیٹ مارکیٹ ہے، ہر ماہ اپنے موبائل فونز کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد افراد آن لائن ہوتے ہیں۔ ای کامرس مارکیٹ نے ملک کی بڑی آبادی، بڑھتے ہوئے متوسط طبقے اور مضبوط ڈیجیٹل ایڈاپشن ریٹس کے باعث حال ہی میں اسی طرح غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ یہ 100 فیصد سے زائد کمپنی کی مجموعی ترقی کی شرح سے ترقی حاصل کر رہی ہے اور گوگل کے تجزیہ کے مطابق 2020ء تک یہ ایک ارب امریکی ڈالر آمدن کو عبور کرلے گی۔

مزید :

کامرس -