نیب افسروں کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز پر موقف دینے کے مجاز صرف چیئرمین نیب ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے میڈیا انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے اور ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے، میڈیا تحقیقات پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
نیب ،پابندی