وزیر اعظم کی سرکاری محکموں کو میڈیا اداروں کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ہدایات

وزیر اعظم کی سرکاری محکموں کو میڈیا اداروں کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کے ذمہ میڈیا کے بقایاجات کی فوری ادئیگی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اداروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور میڈیاورکرز کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے اس لئے میڈیا کے تصدیق شدہ تمام بقایاجات فوری طورپر اداکئے جائیں ۔سابقہ حکومتوں نے سرکاری اشتہارات کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا جبکہ موجودہ حکومت میرٹ پر اشتہارات جاری کرے گی ۔پیر کے روز پریس بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام سرکاری اداروں کو میڈیا اداروں کے بقایاجات فوری طورپر اداکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعظم عمران خان بقایاجات ادائیگی کی ہدایات میڈیا ہاؤسز اور ادارون کو درپیش مشکلات کے باعث جاری کیں ،تاہم فی الحال صرف ان ادائیگیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جو تصدیق شدہ ہے ۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اشتہارات پر سرکاری کنٹرول ختم کررہے ہیں آئندہ تمام سرکاری اشتہارات میرٹ پر دیئے جائیں گے پچھلی حکومت نے سرکاری اشتہارات کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کیا جس کے باعث ادائیگیوں کو توازن متاثر ہوا تحریک انصاف کی حکومت نے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ میڈیا اداروں کی جانب سے لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے تاکہ نچلے درجے کے میڈیا ورکرز کو بے روزگار ہونے سے بچایا جاسکے ۔

فواد چوہدری

مزید :

کراچی صفحہ اول -