کھوئی رٹہ ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شخص زخمی

کھوئی رٹہ ، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شخص زخمی

  

کھوئی رٹہ ( آن لائن ) بھارتی فوج کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ،کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ، ایک شخص زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے گاؤں چتر پر انڈین آرمی نے بلا اشتعال فائرنگ کی اور سول بادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شخص محمد یونس ولد محمد سعید ساکن ججوٹ بہادر عمر 58سال قوم جاٹ زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں طبی امداد دی گئی زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پاک فوج نے بزدل دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کاروائیکی اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

کھوئی رٹہ سیکٹر

مزید :

کراچی صفحہ اول -