جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  

لاہور ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب لاہور کے گریژ ن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا، تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جس میں نعت خوانی محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔

شادی

مزید :

کراچی صفحہ اول -