بچوں کی تدفین، کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا

بچوں کی تدفین، کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں مبینہ طور پر مضرِ صحت کھانا کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے دو ننھے بھائیوں کی تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مضرِ صحت کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی کراچی کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔ متاثرہ خاندان کا دکھ بانٹنے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا۔بچوں کی لاشیں دیکھ کر باپ کے ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا۔ متاثرہ خاندان کا دکھ بانٹنے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی وزیر یا مشیر جنازے میں شریک نہیں ہوا

مزید :

کراچی صفحہ اول -