سندھ فوڈ اتھارٹی کا اجلاس بے نتیجہ افسران کی تقرری کا فیصلہ نہ ہو سکا

سندھ فوڈ اتھارٹی کا اجلاس بے نتیجہ افسران کی تقرری کا فیصلہ نہ ہو سکا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ اتھارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ افسران کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے کی وجہ سے کلفٹن میں 2 بچے جاں بحق ہونے کے بعد جاگنے والی سندھ فوڈ اتھارٹی نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا جو بے نتیجہ ختم ہو گیا۔پرائیویٹ ممبرز نے بھی افسران کی تقرری کے حوالے سے وقت مانگ لیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نیا ادارہ ہے اس لیے لوگوں کی تقرری میں وقت لگے گا۔ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ نے کہا کہ 7 ماہ گزر گئے، لیبارٹری کی فزیبلٹی رپورٹ بھی نہیں بنی۔پرائیویٹ ممبرز نے بھی افسران کی تقرری کے حوالے سے وقت مانگ لیا۔ پرائیوٹ ممبرز کی طرف سے کہا گیا کہ افسران کی تقرری سے متعلق وہ جلد اپنی سفارشات پیش کر دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ماہ میں یہ تیسرا اجلاس ہے تاہم افسران کی تقرری سے متعلق کوئی سفارش نہیں دی گئی، چوتھا بورڈ اجلاس آئندہ 10 روز میں متوقع ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -