میگا کرپشن مقدمات ، کو قانو کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح : چیئر مین نیب
لاہور(این این آئی،آئی این پی) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں پر چیئر مین نیب نے میگا کرپشن مقدمات اور نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا میں دئیے جانے والے انٹرویو کے معاملے پر بھی غوروخوض، مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی جانب سے لکھے گئے خط پرتفصیلی گفتگو۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیجسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے ۔چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران شکایات کی جانچ پڑتا ل ، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک 10ماہ کے دورانیہ میں مکمل کریں تا کہ بد عنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔چےئرمین نیب نے لاہور کی نجی سوسائٹی کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ان کے مسائل کا جائزہ لے گااور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔لاہور کی نجی سوسائٹی کے متاثرین نے نیب چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا ان کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیب