شبقدر میں بجلی چوروں اور بقایات جات کی وصولی کیلئے کارروائی
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف اور بقایاجات کی وصولی کے لیے واپڈا اہلکاروں کی کاروائیاں جاری ،سب ڈویژن شبقدر میں محلہ گڑنگے،مومن خان زوڑ کندے،حسن خان کندے،اسرار خان کندے بقایا جات میں جمپر کاٹ دئیے گئے ،جبکہ بہلول خیل فیڈر پر شاڑہ نمبر 1بہادر بابا ،ڈیرہ مکرم خان اور حکیم سید چلماری سمنات میں 200،100اور 50،50 kvٹرانسفار مر ز کی بجلی مکمل طور پر بند کر دی گئی شبقدر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران شبقدر سب ڈویژن کے ایس ڈی او اکرام اللہ خان نے بتایا کہ ایکسین واپڈا شبقدر نیاز محمد خان کی خصوصی ہدایات پر واپڈا شبقدر کے اہلکاروں نے سپر نٹنڈنٹ شعبان خان کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری نے شبقدر سب ڈویژن میں بقایا جات کی وصولی کے لیے اور ڈائر یکٹ کنڈوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی اور مذکورہ علاقوں کی بجلی مکمل طور پر بند کردی اکرام اللہ خان نے کہا کہ مفت بجلی استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دینگے غیر قانونی کنکشنز اور بقایا جات کی وصولی کے لیے قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام واپڈا اہلکاروں کیساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے بصورت دیگر ان صارفین کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لین گے جو بقایا جات ادا نہیں کرینگے اور چوری کر کے بجلی استعمال کر ینگے