اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس رہنما سمیت 7فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس رہنما سمیت 7فلسطینی نوجوان شہید

  

مقبو ضہ بیت المقدس(آئی این پی)فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے دوران6فلسطینیوں سمیت ایک مقامی کمانڈر شہید ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جنوب میں خان یونس کے مشرقی حصے میں ہوا۔ادھر اسرائیلی فوج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ آپریشن کے دوران ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ تمام سپاہی اسرائیل واپس آگئے ہیں۔بعد میں جنوبی اسرائیل میں راکٹوں سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بھی بجائے گئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے تھے جنھیں مار گرایا گیا۔ ان میں سے ایک راکٹ اسرائیلی حدود میں موجود میدان میں گرا تھا۔حماس کے ترجمان نے اس کارروائی کو اسرائیل کا بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہااسرائیلی ظالمانہ کارروائی میں ایک سینئر رہنما شیخ نور برکی شہید ہوئے۔ وہ خان یونس میں حماس کے ملٹری ونگ،ایزدان القاسم برگیڈ کے کمانڈر تھے۔

7 فلسطینی شہید

مزید :

کراچی صفحہ اول -