ملتان میں سب سیکرٹریٹ قائم کرنیکا حتمی فیصلہ، 3رکنی ٹیم کا مختلف عمارتوں کا جائزہ

ملتان میں سب سیکرٹریٹ قائم کرنیکا حتمی فیصلہ، 3رکنی ٹیم کا مختلف عمارتوں کا ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے عوام کی مراد بر آنے لگی۔حکومت پنجاب نے سب سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ بلڈنگ کے انتخاب کے لئے اعلی ٰ افسروں کی 3رکنی ٹیم نے ملتان کا دورہ کیااورمختلف عمارتوں کا جائزہ لیا۔رپورٹ مرتب کرکے چیف سیکرٹری پنجاب کو دی جائے گی۔معلوم ہوا ہے کہ سب سیکرٹریٹ ملتان میں قائم کرنے کے لئے سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ہدایت پر 3رکنی ٹیم نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیاجس میں چیف انجینئر بلڈنگز ساؤتھ پنجاب اور دیگر افسران شامل تھے۔ٹیم نے چونگی نمبر9کے قریب پلازہ ‘ڈسٹرکٹ جیل کے قریب سرکاری بلڈنگزسمیت مختلف عمارتوں کا جائزہ لیاجس کے بعد کمشنر ملتان کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر واپس لاہور روانہ ہو گئی۔ٹیم کی جانب سے اس سلسلے میں رپورٹ مرتب کرکے آئندہ ہفتے چیف سیکرٹری پنجاب کو دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ماہ کے اندر سب سیکرٹریٹ آفس ملتان میں قائم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ملتان میں قائم ہونے والے سب سیکرٹریٹ میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئر ساؤتھ‘مختلف محکموں کے ایڈیشنل و سپیشل سیکرٹریزسمیت اہم شعبوں کے حکام کے دفاتر منتقل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سب سیکرٹریٹ کے قیام کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیو ں کا ازالہ اور جنوبی پنجاب صوبہ کی بنیاد کے لئے پہلا قدم ہے ۔

پہلا قدم

مزید :

کراچی صفحہ اول -