لاہور،دودھ سے لوڈمنی ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق،25 زخمی

لاہور،دودھ سے لوڈمنی ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق،25 زخمی
لاہور،دودھ سے لوڈمنی ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق،25 زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں دودھ سے لوڈمنی ٹرک الٹ گیاجس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں منی ٹرک دودھ لے کر لاہور جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئےں،جاں بحق اور زخمیوں کورائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -