ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا،مشیر وزیر اعظم

ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا،مشیر وزیر اعظم
ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا،مشیر وزیر اعظم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیر اعظم برائے تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے درآمدات کم ، برآمدات زیادہ ہوں،ہمیں اب بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ نہیں رہا،تجارتی خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم برائے تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم عمران خان تیزترین صنعتی ترقی کے خواہشمند ہیں۔قومی و اقتصادی ترقی کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دوست ممالک نے سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے،بحیثیت قوم ہمیں بہت سے منزلیں طے کرنی ہیں۔گزشتہ روز ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -