ایمنسٹی سکیم کے تحت 65 لوگوں کو پاکستان بھجوایا دیا گیا

ایمنسٹی سکیم کے تحت 65 لوگوں کو پاکستان بھجوایا دیا گیا
ایمنسٹی سکیم کے تحت 65 لوگوں کو پاکستان بھجوایا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 تارکین وطن کو پاکستان بھجوادیا گیا ہے جس کا تمام تر خرچہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے برداشت کیا ہے۔
ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا ہے کہ 65 پاکستانیوں کو ایسوسی ایشن کی طرف سے امداد فراہم کی گئی ہے جس کے تحت انہیں ان کے کاغذات مکمل کرنے کی ادائیگیاں اور ہوائی ٹکٹ شامل ہے۔ ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ تاحال بہت سے لوگ امداد حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں جس کے لئے پاکستان کے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -