ہمارا موقف ہے فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں ،جتنا مسئلہ حل ہو جائے ٹھیک ہے باقی عدالت میں ہو جائے گا ،چیف جسٹس کے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ سے متعلق کیس میں ریمارکس

ہمارا موقف ہے فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں ،جتنا مسئلہ حل ہو جائے ٹھیک ...
ہمارا موقف ہے فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں ،جتنا مسئلہ حل ہو جائے ٹھیک ہے باقی عدالت میں ہو جائے گا ،چیف جسٹس کے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارا موقف ہے فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،جتنا مسئلہ حل ہو جائے ٹھیک ہے باقی عدالت میں ہو جائے گا

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عبوری رپورٹ میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہے،سیکرٹری لا کمیشن نے بتایا کہ والدین اور سکولوں کے وکلا کا ٹی او آر پر اتفاق ہے ،فیسوں میں 8 فیصد اضافہ پر فریقین کسی حد تک متفق ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا موقف ہے فریقین بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،جتنا مسئلہ حل ہو جائے ٹھیک ہے باقی عدالت میں ہو جائے گا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فرانزک آڈٹ کیلئے وفاقی محتسب نے جو وقت مانگا وہ زیادہ ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فرانزک آڈٹ میں تعین ہو گا نجی سکولز کتنا کماتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -