زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور
زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظت ضمانت کر لی اور نیب سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت 28 جنوری تک منظور کر لی اورانہیں10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کو انکوائری میں نیب سے تعاون کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پر ملیر میں غیرقانونی زمین کی الاٹمنٹ کاالزام ہے،نیب نے انکوائری کے سلسلے میں قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھاجس پر قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی