”سی ڈی اے کے پاس اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور ۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ سن کر وزیراعظم عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”سی ڈی اے کے پاس اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور ۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسے ...
”سی ڈی اے کے پاس اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور ۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ سن کر وزیراعظم عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں بغیر منصوبہ تعمیرات سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی رپورٹ پیش کردی۔
نجی ٹی وی چینل  کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ میں بغیرمنصوبہ بندی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کے پاس اہلیت ہے،صلاحیت اورنہ ہی منصوبہ بندی،آپ نے علاقے میں سڑکیں اورسیوریج نظام بناناہے۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اورسیوریج نظام کیلئے آپ کوزمین چاہئے،ممکن ہے زیرزمین بجلی کی لائنزبچھاناپڑیں،اس کیلئے بھی زمین چاہئے،نیاپاکستان بن رہاہے،ممکن ہے آپ زیرزمین ٹرین بھی چلاناچاہیں،بہتریہی ہے پرانی تعمیرات کوریگولرائز کردیں،سی ڈی اے نے ابھی تک کوئی پلان جمع نہیں کرایا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ بنی گالہ کومنصوبہ بندی کے تحت ڈویلپ کرناہے توتعمیرات خریدناپڑیں گی،بغیرمنصوبہ بندی تعمیرات کرنے والے مالکان کوازالہ اداکرناپڑےگا،ریگولرائزیشن کیلئے مالکان کو پیسے تودیناپڑیں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 1960 کے نقشے کے مطابق زون 4 میں سڑکیں ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگرنیاشہر بناناچاہتے ہیں توسی ڈی اےزمین حاصل کرے،مفادعامہ کی درخواستیں لوگوں کی سہولت کیلئے سنتے ہیں،عائشہ حامد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے سے مقیم افرادکوزمین ورثے میں ملی،برسوں سے مقیم افرادکوریگولرائزیشن کیلئے فیس کانہیں کہاجاسکتا۔

چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ سی ڈی اے آج کل عدالتی حکم کی آڑمیں لوٹ مارکررہا ہے،عدالتی احکامات سے سی ڈی اے کوطاقت ملی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سی ڈی اے طاقت کے نشے میں جھوم رہا ہے،جس کے بارے میں حکم نہیں دیاوہاں بھی جاکرپیسے مانگے جارہے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ریگولرائزیشن فیس 5 سے کم کرکے 2.5 فیصدکردی،سی ڈی اے بہت امیرہوگیا ہے۔