مولانا سمیع الحق کے انتہائی قریبی شخصیت اچانک غائب ہو گئی ، کہاں گئی ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

مولانا سمیع الحق کے انتہائی قریبی شخصیت اچانک غائب ہو گئی ، کہاں گئی ؟ جان کر ...
مولانا سمیع الحق کے انتہائی قریبی شخصیت اچانک غائب ہو گئی ، کہاں گئی ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گزشتہ 3 سے 4 روز سے لاپتہ ہیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق احمد شاہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ان کی حراست کی تردید کی ہے۔خیال رہے کہ احمد شاہ نے ہی مولانا سمیع الحق کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا تھا ، مولانا کے قتل کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو بھی احمد شاہ نے ہی واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔اس ضمن میں ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حامد الحق نے بتایا کہ احمد شاہ گزشتہ 3، 4 روز سے اپنے گھر سے لاپتہ ہیں ان کے اہلِ خانہ نے ان سے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا نمبر بند جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احمد شاہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا یا تو انہوں نے ازخود روپوشی اختیار کرلی ہے یا پھر انہیں قانون نافذ کرنے والے یا خفیہ ادارے تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مولانا حامد الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں اب یہ ان کا کام ہے کہ وہ میرے والد کے قاتلوں کو پکڑے، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک مرتبہ ہی اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور اس کے بعد تفتیش کے سلسلے میں اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ احمد شاہ لاپتہ ہونے سے قبل اکوڑہ خٹک میں ہی تھے اور وہ ایک ہی بات کہہ رہے تھے کہ وہ 15 منٹ کے لیے گھر کا دروازہ باہر نے بند کر کے گئے تھے اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر واپس آئے تو مولانا سمیع الحق کی نعش ان کے بیڈ پر تھی۔

مزید :

قومی -