العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کاکل بیان قلمبند کرنے کی استدعا منظور

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کاکل بیان قلمبند کرنے کی استدعا منظور
العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کاکل بیان قلمبند کرنے کی استدعا منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے خواجہ حارث کی العزیزیہ ریفرنس میں کل نوازشریف کا بیان قلمبند کرنے کی استدعا منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی،العزیزیہ ریفرنس میں ملزم کابیان قلمبندکرنے پرجج ارشدملک اورخواجہ حارث میں مکالمہ ہوا،جج ارشد ملک نے کہا کہ نوازشریف کابیان آج ہی قلمبندکر لیتے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف کابیان کل قلمبندکرناشروع کردیتے ہیں،جج احتساب عدالت نے کہا کہ چاہتاہوں سپریم کورٹ کوخط میں ریکارڈ کےساتھ کچھ لگاکربھیجوں،سپریم کورٹ کوبتائیں گے کہ باقی کام ہوچکا،تھوڑاباقی ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ سوال پیچیدہ ہیں لیکن ہمیں اس پراعتراض نہیں،بیان کیلئے تمام ریکارڈدیکھناپڑرہا ہے،کل تک وقت دیں،عدالت نے استدعامنظور کرلی اورنوازشریف کوجانے کی اجازت دیدی، سابق وزیراعظم نوازشریف کا 342 کابیان کل قلمبندکیاجائےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -