ای چالان کا توآپ کو بھی معلوم ہوگا لیکن جرمانہ ادانہ کرنے پرمالکان کو کیا سزا دی جائے گی ؟ وہ خبرآگئی جوآپ کو بھی پڑھ لینی چاہیے

ای چالان کا توآپ کو بھی معلوم ہوگا لیکن جرمانہ ادانہ کرنے پرمالکان کو کیا ...
ای چالان کا توآپ کو بھی معلوم ہوگا لیکن جرمانہ ادانہ کرنے پرمالکان کو کیا سزا دی جائے گی ؟ وہ خبرآگئی جوآپ کو بھی پڑھ لینی چاہیے

  

لاہور (ویب ڈیسک) قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان جمع نہ کرانے پر گاڑی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ای چالان کے نادہندہ 15 سے زائد شہریوں کی گاڑیاں رات گئے تھانوں میں بند کرادی گئیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے ،دو ہفتے تک چالان جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ای چالان جمع نہ کرانے والوں کی گاڑیاں سیف سٹی کے کیمرے کی آنکھ سے ہی ٹریس کی جاتی ہیں اور پھر پیرو یا دولفن فورس کی مدد سے متعلقہ تھانوں میں بند کرائی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -