ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھی بینک میں موجود جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا، اس سے معلومات نکلوانے کیلئے کیا طریقہ اپنایا گیا؟جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے گا

ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھی بینک میں موجود جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا، اس سے ...
ریٹائرڈ پولیس اہلکار بھی بینک میں موجود جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا، اس سے معلومات نکلوانے کیلئے کیا طریقہ اپنایا گیا؟جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ویب ڈیسک) فون کال پر معلومات حاصل کرکے شہریوں کے بینک اکائونٹس سے پیسے نکالنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

جیو نیوز کے مطابق نارووال میں ہیکرز نے ریٹائرڈ ٹریفک پولیس اہلکار اسلم مختار کے اکائونٹ سے 3 لاکھ روپے نکال لیے جو اس کی زندگی کی تمام جمع پونچی تھی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بینک ہیلپ لائن سے کال پر اکائونٹ کی معلومات دی تھیں جس کے بعد تمام پیسے نکال لیے گئے، بینک میں رکھی گئی رقم ریٹائرمنٹ کے بعد ملی تھی جو بیٹیوں کی شادی کے لیے رکھی تھی۔

اسلم مختار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے جب کہ بینک منیجر کے مطابق متاثرہ شہری سے فراڈ سے متعلق ہیڈ آفس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آن لائن بینکنگ فراڈ کے واقعات میں گزشتہ تین مہینوں میں تیزی آئی ہے اور کراچی سے خیبر تک متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں۔نامعلوم نوسربازوں نے کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ کو بھی نہ بخشا اور ڈاکٹر یوسف خلجی کے پنشن اور گریجویٹی کے 30 لاکھ روپے اڑا لیے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹیلی فون پر شناختی کارڈ نمبر، بینک اکائونٹ نمبر، کریٹ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر دینے سے گریز کریں۔