پیپلزپارٹی اتنی بڑی جماعت ہے اورکوئی وکیل نہیں،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کا اظہار بر ہمی

پیپلزپارٹی اتنی بڑی جماعت ہے اورکوئی وکیل نہیں،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کا ...
پیپلزپارٹی اتنی بڑی جماعت ہے اورکوئی وکیل نہیں،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب کا اظہار بر ہمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبرالیکشن کمیشن پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکیل کب پیش ہوں گے،ہربارآپ آجاتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں سے مکالمہ کرتے ہوئے ممبر پنجاب نے کہا اتنی بڑی جماعت ہے اورکوئی وکیل نہیں،آپ آئندہ مت آیاکریں،الیکشن کمیشن کوسیرگاہ بنایاہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں خواتین کوجنرل نشستوں میں ٹکٹ نہ دینے پر 6 سیاسی جماعتوں کو جاری کیے گئے شوکازنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر،نیئربخاری اورن لیگ کے آفس سیکریٹری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کمیشن کے روبرو کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 206 کی تشریح کردے،اس کے مطابق بڑھیں گے۔ ہم نے خواتین کوجنرل نشستوں پر 5 فیصد کوٹہ دیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جواب جمع نہ کرانی والی جماعتوں کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دسمبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -