ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایک اورمقدمہ درج مگر کس نے کرا یا؟ جان کرآپ بھی کہیں گے ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘

ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایک اورمقدمہ درج مگر کس نے کرا یا؟ جان کرآپ بھی کہیں ...
ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایک اورمقدمہ درج مگر کس نے کرا یا؟ جان کرآپ بھی کہیں گے ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوریج کے دوران صحافی سے موبائل فون چھیننے کے معاملے پر تھانہ رمنا نے سرکاری ٹی وی کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر مذکورہ صحافی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈیوٹی تھی جہاں سوال کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس کا موبائل فون چھین کر فارمیٹ کر دیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق صحافی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر شاہد نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل کے معاون پیش ہوئے اور عدالت سے التواکی استدعا کی جسے فاضل عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل جسٹس نے اائندہ سماعت تک عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -