وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،کراچی کے مسائل کے ...
وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گورنرسندھ اورسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرموجود جبکہ وفاقی وزرافیصل واوڈا اور علی زیدی بھی ملاقات میں شریک تھے ،ملاقات میں ایم کیو ایم کے خالدمقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کراچی کے لوگوں کے دکھ دردمیں شریک ہوں،مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،چندماہ میں واضح تبدیلی نظرآئےگی۔وزیراعظم نے کراچی کے ارکا ن قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل اجاگرکرنے اورحل میں کرداراداکریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -