قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہائی سکول آدھوری فارم میں آگاہی پروگرام کا انعقاد، ڈی ای او سمیت دیگر کی شرکت

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہائی سکول آدھوری فارم میں آگاہی پروگرام کا ...
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہائی سکول آدھوری فارم میں آگاہی پروگرام کا انعقاد، ڈی ای او سمیت دیگر کی شرکت

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )قدرتی آفات سے ممکنہ بچاؤ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کم ازکم نقصانات کےلیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کےلیے ایس پی او کی جانب سے یونیسف کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول آھوری فارم میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام میں سکول سطح پر بچوں میں بڑوں میں گاؤں والوں میں آگاہی شعور پیدا  کرنے  کےلیے بچوں نے خصوصی ٹیبلو مقالے  تقریریں کی گئی۔

پروگرام سے شبانہ علی  معروف سماجی رہنما بنسی مالھی محمکہ تعلیم عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر بلال احمد کمبار ڈاکٹر ایسر داس انچارج رورل ہیلتھ سینٹر وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات قدرت کی طرف سے ہوتی ہے یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن  ہم حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہم قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے  شبانہ علی نےکہا کہ    حفاظتی اقدامات سے آگاہی اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔

مقررین کا کہناتھا  کہ یورپ امریکہ اور  دیگر  ممالک میں قدرتی آفات زلزلوں سے بچنے  کم  سے کم  سے نقصانات ہونے والی محفوظ بلڈنگیں عمارات  تعمیر کی  جاری ہے  اس پروگرام میں مختلف اسکولوں جن  میں گورنمنٹ ہائی سکول سرتو اوڈ گورنمنٹ ہائی سکول کھاروڑو     سید ،گورنمنٹ پراہمری سکول اوڈ   محلہ اور ہائی سکول آھوری فارم وغیرہ کے طلبہ  نے  حصہ لیاقدرتی آفات سے شعور پیدا کرنے کے لیے طلبہ نے ٹیبلو نغمے تقریریں اسٹیج شو نے پروگرام میں چار چاند لگادیے پروگرام میں بڑی تعداد میں سماجی شہری رہنماؤں اور عوام نے شرکت کی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -