صدر بینک آف پنجاب کا استعفیٰ نامنظور،حکومت کی مدت ملازمت پوری کرنیکی ہدایت

صدر بینک آف پنجاب کا استعفیٰ نامنظور،حکومت کی مدت ملازمت پوری کرنیکی ہدایت
صدر بینک آف پنجاب کا استعفیٰ نامنظور،حکومت کی مدت ملازمت پوری کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صدربینک آف پنجاب نعیم الدین خان کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا اور انہیں مدت ملازمت پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر 10 نومبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،حکومت پنجاب کی جانب سے نعیم الدین خان کو اپنی مقررہ مدت تک اسی عہدے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی نئے صدرکی تقرری کیلئے وقت درکارہے،یہی سیٹ اپ چلایا جائے گا۔نئے صدر کیلئے ملک بھر سے 80 درخواستیں حکومت پنجاب کو آئی تھیں،نعیم الدین خان کے معاہدے کی مدت 31دسمبر 2018 تک ہے۔نعیم الدین خان کا کہنا ہے کہ اب میری مدت کا جو فیصلہ کرنا ہے حکومت نے کرنا ہے ، میں نے بہرحال 7 دسمبرتک کا نوٹس دیا ہوا ہے۔