وفاق کی جانب سے باربار یو ٹرن کی وجہ سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، اویس قادر شاہ

وفاق کی جانب سے باربار یو ٹرن کی وجہ سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، اویس ...
وفاق کی جانب سے باربار یو ٹرن کی وجہ سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، اویس قادر شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کےلئے منصوبوں کو مکمل کررہے ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے باربار یو ٹرن کی وجہ سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا اگر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں تو لوگ کیسے سفر کررہے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو مختلف طریقوں سے پورا کیا جارہا ہے۔آن لائن ٹیکسی کو ضابطے اور قانون میں لانا چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ محمد حسین کی بات کسی حد تک درست ہوگی کیوں کہ اسٹینڈنگ کمیٹی ٹرانسپورٹ کے چیئرمین محمد حسین ہی تھے جبکہ گزشتہ حکومت میں ناصر شاہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی