شہبازشریف کا ریفرنس جلد مکمل،خواجہ برادران کی درخواست پر بھرپور موقف پیش کیا جائے، چیئرمین نیب

شہبازشریف کا ریفرنس جلد مکمل،خواجہ برادران کی درخواست پر بھرپور موقف پیش ...
شہبازشریف کا ریفرنس جلد مکمل،خواجہ برادران کی درخواست پر بھرپور موقف پیش کیا جائے، چیئرمین نیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبا ل کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سمیت دیگر مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب لاہور میں اجلاس ہوا ،جس میں چیئرمین نیب کو پیراگون اور آشیانہ ہاﺅسنگ سمیت دیگر مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ شہبازشریف کا ریفرنس مکمل کرکے نیب کورٹ میں پیش کیا جائے،خواجہ برادران کی درخواست پر بھرپور موقف پیش کریں ۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مطلوب افراد کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،چیئرمین نیب نے ہاﺅسنگ سکیموں کے کیس ہنگامی بنیاد وں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -