ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، وفاقی وزیر فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، وفاقی وزیر فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف ...
ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، وفاقی وزیر فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سامنے پیش ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 نومبرکوایف آئی اے انسداددہشتگردی ونگ نے 726 افرادکونوٹس جاری کئے تھے،تمام افرادکوایف آئی اے اسلام آباد سے رابطے کاکہاگیا،نوٹس شدہ افرادپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈزمیں خطیررقوم جمع کرانے کاالزام ہے،خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی،اس رقم کوملک دشمن عناصر نے استعمال کیاتھا،اسی رقم سے متحدہ بانی کے لندن میں اخراجات بھی برداشت کئے گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -